تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں: اسد عمر

تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں: اسد عمر

🗓️

لاہور( سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں،  ابھی تک کوئی ایسا ممبر نہیں ملا جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دے، حکومتی اتحادی ساتھ کھڑے ہیں جب کہ جہانگیر ترین بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وقت آنے پر تعداد اور نام بھی بتائے جا سکتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسا ممبر نہیں ملا جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دے۔کچھ ایم این ایز ناراض ہوتے ہیں ان کے گلے شکوے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن ہمارے 25 بندے ان کے پاس ہوئے اس دن ان کی عدم اعتماد آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہے، ہمارا ووٹر ترسا ہوا ہے عمران خان کو دیکھنے کے لیے۔پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ہماری جماعت کے لیے بہت اہم ہیں۔پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف متحرک جماعت کے طور پر نظر آئے گی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم ان دنوں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہیں۔گذشتہ روز شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے تین دور ہوئے، پہلے دور میں دونوں جانب کی قیادت شریک ہوئی، دوسرے دور میں شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی شریک ہوئے، تیسرے دور میں شہباز شریف، شجاعت حسین، پرویزالٰہی، سعد رفیق، ایاز صادق بھی شریک ہوئے، بعد ازاں رانا تنویرکو بھی ملاقات میں شریک کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف نے چوہدری برادران کو اپوزیشن کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے، ساتھ دیا جائے، آپ کے حکومت سے متعلق تحفظات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب بڑا فیصلہ کریں، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی آپ سے ملے ہیں، اپوزیشن یکسو ہےکہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔

چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی صورت حال پر پارٹی مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں، ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جانب کی قیادت نے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد ملاقات کی۔

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا یوکرین میں جنگ 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا آسان حل

🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین میں جنگ 24 گھنٹے

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟

🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنے حملوں کو

صالح العروری کے قتل نے تنازعات کو نامعلوم مرحلے میں پہنچایا

🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:ایک سعودی میڈیا نے حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ

آئمہ بیگ اچھی گلوکارہ ہیں، مومنہ مستحسن گلوکارہ کے دفاع میں سامنے آگئیں

🗓️ 29 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ مومنہ مستحسن ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کی حمایت

الیکشن کمیشن: ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف پرویز الہٰی، قیصرہ الہٰی کی درخواست منظور

🗓️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی پی

کویتی عوام کی یروشلم اور مسئلہ فلسطین کی حمایت

🗓️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی یوتھ ایسوسی ایشن برائے القدس نے ایک تقریب کے دوران

9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ایجنسیوں کے لوگ ملوث تھے، پی ٹی آئی

🗓️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام لگایا

گوریلوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

🗓️ 13 ستمبر 2021جارجیا(سچ خبریں) جارجیا میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے