?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر عوامی اسمبلی لگالی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، جس کے تحت پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری لگانے کے بعد اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے، پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کیا گیا، اس موقع پر رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے گئے اور پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ ’ہمارے احتجاج کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ اس اسمبلی میں غیر منتخب لوگ ہاؤس میں بیٹھے ہیں یہ اسمبلی غیر قانونی ہے‘، جب کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ’ہم اپنے اراکین کی نااہلیوں اور سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دونوں بیٹوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہیں، جب تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلے گا ہم اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے‘۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ’ہمیں سپیس نہیں دی جا رہی، ہمارے ایم این ایز کو فارغ کر دیا گیا، سپریم کورٹ میں ہمارے کیسز نہیں لگائے جا رہے، بدقسمتی سے ہماری آواز دبتی گئی، آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوامی اسمبلی کا انعقاد کیا گیا، عوامی اسمبلی کا اگلا اجلاس جمعہ کے روز ہوگا اور روزانہ دو ممبران اجلاس سے خطاب کریں گے‘، اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے عوامی اسمبلی جمعہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے بیرونی گیٹ سے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
الدیمیر ہیومن رائٹس سینٹر کے ڈائریکٹر: غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کے سربراہ عسقلان جیل میں ہیں
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی الدمیر ہیومن رائٹس سنٹر کے ڈائریکٹر علاء السکافی نے
جولائی
اربیل تل ابیب کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا ایک نیا پلیٹ فارم
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: عراق میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے نمائندے جاسم
مارچ
یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے شہریوں کے خلاف سعودی جرائم کے خاتمے کا کیا مطالبہ
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک کے بے دفاع
جنوری
فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں بے گھر کرنے کی سازش
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اس وقت جو جرائم ہو رہے ہیں،
فروری
تیونس کے سیاسی نظام میں تبدیلی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں
جولائی
رام اللہ پر ایک بار پھر صیہونی یلغار
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی
اگست
پی ٹی آئی ازاد کشمیر میں تاریخ رقم کر دی
?️ 26 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز
جولائی
بنگلہ دیش میں پولیس کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:بنگلہ دیش سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس ملک
اپریل