?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی، اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، یہ کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کے روز چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی جہاں تک ممکن ہوا ایک میٹنگ میں اگلی میٹنگ کی فہرست کی منظوری چیئرمین عمران خان سے لی جائے گی۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ فہرست عمران خان کے نامزد تین فوکل پرسنز گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجھوتہ میں سے کسی ایک کے ذریعے جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، یہ طریقہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے، اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گا، ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر قردہ قاعدے کا منحرف تصور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ فہرست میں دیئے گئے افراد میں سے کسی فرد کو انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کی صورت میں باقی افراد عمران خان سے زیر احتجاج ملاقات کر سکتے ہیں، ایسی صورت میں جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی پیٹیشن دائر کی جائے گی، تاہم خیبر پختونخواہ کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، وہ کسی بھی دن اور کسی بھی وقت عمران خان سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے، اس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
مشرقی شام میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملہ
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے
جولائی
بائیڈن نے پیوٹن کو امریکہ کا مذاق اڑانے کا موقع دیا: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام اس ملک
ستمبر
زلفی بخاری نے ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے
جولائی
روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے دفتر نے جو بائیڈن کے
دسمبر
جدید فضائی دفاعی نظام کو چند دنوں میں کیف روانہ
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: کیف کے غیر متوقع دورے میں جرمن وزیر دفاع
اکتوبر
مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا نیا دہشت گردی کا منصوبہ کیا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کے سیاسی امور کے ماہر نے مغربی ایشیائی خطے
ستمبر
گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی
مئی
افغانستان میں وزارت خزانہ کے ملازم اور سابق نیوز اینکر کو گولی مار کر ہلاک کردیا
?️ 8 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف امریکی افواج کے انخلا
مئی