🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی، اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، یہ کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کے روز چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی جہاں تک ممکن ہوا ایک میٹنگ میں اگلی میٹنگ کی فہرست کی منظوری چیئرمین عمران خان سے لی جائے گی۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ فہرست عمران خان کے نامزد تین فوکل پرسنز گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجھوتہ میں سے کسی ایک کے ذریعے جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، یہ طریقہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے، اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گا، ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر قردہ قاعدے کا منحرف تصور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ فہرست میں دیئے گئے افراد میں سے کسی فرد کو انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کی صورت میں باقی افراد عمران خان سے زیر احتجاج ملاقات کر سکتے ہیں، ایسی صورت میں جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی پیٹیشن دائر کی جائے گی، تاہم خیبر پختونخواہ کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، وہ کسی بھی دن اور کسی بھی وقت عمران خان سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے، اس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
مصری صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں:امریکی اخبار
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے مصر کے صدر کی امریکہ کے
فروری
ٹرمپ ہوئے بائیڈن پرچراغپا؟
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات خفیہ دستاویزات کے معاملے
جون
کیا شام پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی؟امریکی سینیٹر کی زبانی
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر جیم ریش نے کہا ہے کہ ابھی وقت شام
دسمبر
اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں
ستمبر
سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
🗓️ 12 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن
اپریل
امریکہ اسرائیل اور انتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث ایرانی ایٹمی معاہدہ میں واپس نہیں آرہا:یورپی قانون ساز
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یوروپی پارلیمنٹ میں آئرش قانون ساز مک والیس نے ایک ویڈیو
فروری
لاپیڈ نے سروے میں نیتن یاہو کو پیچھے چھوڑا
🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم
اگست
شہباز شریف کا خیبر پختوانخوا کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان
🗓️ 31 اگست 2022خیبر پختوانخوا : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختوانخوا کے
اگست