?️
لاہور: (سچ خبریں) سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے دوست ملک کے کہنے پر ہی 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کو ختم کرنے سے متعلق اہم انکشاف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان کی اصل حکومت ہیں،عوام کی آواز ہیں، 15 اکتوبر کے کا احتجاج ملتوی کرنے کے لیے دوست ممالک جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی، ان ممالک کے سفارت خانوں نے درخواست کی تھی جس کے بعد احتجاج ملتوی کیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیمی پیکج کیلئے ووٹ نہیں کرے گی، جسٹس منصور علی شاہ کا حق ہے کہ انہیں چیف جسٹس بنایا جائے اور اگر اس سے پہلے یہ آئینی ترمیم پیکج ہوجاتا ہے تو پھر یہ بات واضع ہوجائے گی کہ ان کو روکنا ہے، اور یہ ایک مکروہ بات ہوگی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5 رکنی آئینی بنچ کی تجویز ٹھیک ہے، اس وقت یہ ہونا چاہیےکہ آئین کے مطابق سینئر ترین جج کو چیف جسٹس ہونا چاہیے، آئینی بنچ کی تجویز بہت بہتر تجویز ہے، چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم کو 26 اکتوبر کے بعد نافذ العمل کیا جائے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے آئینی ترامیم سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جو ثابت قدمی دکھائی ہے یہ انشاءاللہ قائم رہے گی، مزاحمت کی جتنی ضرورت آج ہے کبھی نہیں تھی کیونکہ ملک میں آگے تباہی نظر آتی ہے۔


مشہور خبریں۔
چین نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق کوہستان میں چینی انجینئروں کی
جولائی
کریات میں اقتدار کی کشمکش کے تازہ ترین نتائج؛ کاٹز اور ضمیر کے درمیان محاذ آرائی کہاں ختم ہوئی؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: منگل کی صبح سے میڈیا میں اپنے عروج پر پہنچنے
اگست
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا
جون
عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق
مارچ
حدیقہ کیانی کی پہلی شادی میں ناکامی کی کہانی ان ہی کی زبانی
?️ 17 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی
فروری
اے پی ایس حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو آج طلب کر لیا
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس
نومبر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشتگردی بدستور جاری
?️ 8 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
اقوام متحدہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر اٹھانے پر روسی سفارتکار کا ردعمل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:لبنان میں روس کے سابق سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل
اکتوبر