بین الاقوامی پروازوں کے داخلے پر 20 اپریل تک پابندی عائد

بین الاقوامی پروازوں کے داخلے پر 20 اپریل تک پابندی عائد

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام بین الاقوامی کے داخلے پر  20 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے مسافروں، چارٹرڈ اور نجی طیاروں کے داخلے پر بندشوں، عارضی پابندی اور کورونا وائرس ایس او پیز پر نظر ثانی کے بعد ان میں 20 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

سی اے اے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 20 ممالک کو کیٹیگری ‘اے’ میں رکھا گیا ہے، کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے باعث فہرست میں کیٹیگری ‘سی’ میں شامل ممالک کی تعداد 12 سے بڑھا کر 22 کردی گئی ہے۔ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ممالک کی نظرثانی شدہ فہرست کا اطلاق 6 اپریل کی رات ایک بجے سے 20 اپریل تک ہوگا۔

23 مارچ سے 5 اپریل تک نافذالعمل گزشتہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ کیٹیگری ‘سی’ کے ممالک سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔سی اے اے نے کہا کہ یہ عارضی اقدام، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جاری مستقل اقدامات کے تسلسل میں اٹھایا گیا ہے۔

کیٹیگری ‘سی’ میں شامل ممالک میں جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، گھانا، کینیا، اتحد القمری، موزمبیق، زامبیا، تنزانیہ، روانڈا، برازیل، پیرو، کولمبیا، چلی، اسواتینی، زمبابوے، لیسوتھو، ملاوی، شی شیلز، صومالیہ، سورینام، یوراگوئے اور وینزویلا شامل ہیں۔

کیٹیگری ‘اے’ میں شامل 20 ممالک کے بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان میں داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ان ممالک میں آسٹریلیا، بھوٹان، چین، فِجی، جاپان، قازخستان، لاؤس، منگولیا، موریتانیہ، مراکش، میانمار، نیپال، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، جنوبی کوریا، سری لنکا، تاجکستام، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور ویتنام شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی نئی لہر کی تصدیق کر دی، عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر

ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام

?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ

طوفان الاقصیٰ کے اثرات

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کا برطانیہ کی ایجنسی کے ساتھ ہوئے تصفیے پر لاعلمی کا اظہار

?️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ

سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

انگلینڈ میں شاہی اخراجات میں اضافہ

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہت پر اخراجات میں لگاتار دوسرے سال اضافہ ہوا ہے۔

ہم صہیونیوں کے ساتھ مسلسل 6 ماہ کی لڑائی کے لیے تیار ہیں: حماس

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:  المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے سیاسی بیورو

امریکہ ہمارے فیصلے نہیں کر سکتا:الحوثی

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے