?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی قبضہ سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہو سکتا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں موجود ہیں، پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنر بھی شریک ہیں جبکہ غیر ملکی سفیر بھی شریک ہیں، آغاز میں قومی ترانہ بجایا گیا، تلاوت کلام پاک ہوئی جس کے بعد صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور 2 بار منتخب صدر مملکت پارلیمنٹ سے یہ میرا 9واں خطاب ہے، نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر ہمیں اسی عزم کو آگے بڑھانا ہے، قوموں کا امتحان صرف بحران میں نہیں ،اہم موڑ پر بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کی طاقت آئین، عوامی ثابت قدمی، پارلیمنٹ اور حکومت کی ذمہ داری، مسلح افواج کے حوالے میں مضمر ہے، ملکی خودمختاری کا تحفظ، آئین کی حکمرانی اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے، اپنے شہریوں کی خوشحالی اور امن کیلئے ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھانا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم ان بنیادوں پر کھڑے ہیں جو ہماری قومی جدو جہد کے معماروں نے رکھی تھیں، قائداعظم نے ایسی جمہوری ریاست کا تصور پیش کیا جو آئین اور قانون کی حکمرانی پر قائم ہو، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین دیا۔


مشہور خبریں۔
ایرانی حملے میں امریکی کمانڈ سینٹر کو شدید نقصان
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: امریکی دہشت گرد فضائیہ کے جریدے ایرفورس میگزین نے اعتراف کیا
جون
ٹرمپ کا ایک بار پھر وینزویلا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کا دعوی
?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک نئی بیان بازی میں وینزویلا کو امریکہ کی
مارچ
ڈیموکریٹس کی وارننگ؛ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملہ قانون کی خلاف ورزی ہے
?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک اقلیتی رہنما نے اعلان کیا
فروری
مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارت خانے کے اعلیٰ عہدیدار پر رپورٹوں کو سنسر کرنے کا الزام
?️ 10 اکتوبر 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امریکی
اکتوبر
ایران میں شہید رہبر کی تشییع جنازہ، طاقت اور قومی اتحاد کا عظیم مظاہرہ: اسکائی نیوز
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران میں شہید رہبر
جولائی
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
?️ 18 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج
فروری
حریدی جماعتوں اور نیتن یاہو کے درمیان شدید اختلافات
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق حریدی جماعتوں اور بنیامین نیتن یاہو کے
جون
ہمیں ایران کے خلاف مہنگی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے: امریکی اہلکار
?️ 8 جون 2026سچ خبریں: حکیم جیفریز، اقلیت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے آج اتوار کو
جون