بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہوسکتا۔ صدر زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی قبضہ سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہو سکتا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں موجود ہیں، پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنر بھی شریک ہیں جبکہ غیر ملکی سفیر بھی شریک ہیں، آغاز میں قومی ترانہ بجایا گیا، تلاوت کلام پاک ہوئی جس کے بعد صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور 2 بار منتخب صدر مملکت پارلیمنٹ سے یہ میرا 9واں خطاب ہے، نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر ہمیں اسی عزم کو آگے بڑھانا ہے، قوموں کا امتحان صرف بحران میں نہیں ،اہم موڑ پر بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کی طاقت آئین، عوامی ثابت قدمی، پارلیمنٹ اور حکومت کی ذمہ داری، مسلح افواج کے حوالے میں مضمر ہے، ملکی خودمختاری کا تحفظ، آئین کی حکمرانی اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے، اپنے شہریوں کی خوشحالی اور امن کیلئے ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھانا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم ان بنیادوں پر کھڑے ہیں جو ہماری قومی جدو جہد کے معماروں نے رکھی تھیں، قائداعظم نے ایسی جمہوری ریاست کا تصور پیش کیا جو آئین اور قانون کی حکمرانی پر قائم ہو، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین دیا۔

مشہور خبریں۔

ابوظہبی کا امریکہ کو کرارا جواب

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے ایک اماراتی اہلکار کے حوالے سے کہا

کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد

پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے: چیف جسٹس

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے

ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں: وزیراعظم

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم

ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: ٹائم میگزین نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ نے 12 اپریل

کراچی کے علاقے شیر شاہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی

?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے

ٹرمپ انتخابی مقاصد کے لیے ایک سینئر ایرانی افسر کا قتل کرنا چاہتا تھا: مارک اسپیر

?️ 7 مئی 2022سچ خبریں:    امریکہ کے سابق وزیر دفاع مارک اسپیر نے حال

لبنان میں امریکی سفارت خانے کے سیکورٹی الرٹ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان میں واقع امریکی سفارت خانے نے حالیہ میڈیا رپورٹس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے