🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تمام تر کوششیں کررہاہے، بھارت، افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے، افغان حکومت کی جانب سے اپنے سفیر کو اچانک واپس بلالینے پر تشویش ہوئی۔
وزیر خارجہ شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک طرف پاکستان پر الزام لگارہا ہے اور دوسری طرف تعاون مانگ رہا ہے،پاکستان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اپنا سفیر اچانک بلالینے پر تشویش ہوئی،افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سینئر سفارتی عملے کو واپس بلالیا تھا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تھی،پاکستان افغان حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی امید کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
جنوب لبنان میں جنگ کی توسیع کے منظرنامے
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:معروف فلسطینی مصنف عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں جنوب
جنوری
’صحیح شخص کو قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں‘، اداکاروں کی اپیل
🗓️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فرحان سعید اور مایا علی سمیت دیگر اداکاروں
فروری
سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل
🗓️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان
فروری
بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا سلسلہ تیز
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت بھارت کے غیر
اکتوبر
اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کا جانبدارانہ موقف ایک بڑا مسئلہ
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کا
ستمبر
تعطل کے شکار جائزوں کے بعد حکومت کی نظریں آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام پر
🗓️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف کا نیا بیل آؤٹ پروگرام ناگزیر
جون
مقتدیٰ الصدر اپنے متعلقہ دھڑے کے ارکان سے استعفیٰ دینے ک کہا
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو عراق میں ص مقتدیٰ الصدر نے صدر
جون
سعودی عرب کی مصر اور اردن کے ساتھ فوجی مشقیں
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مصری اور اردنی
جنوری