?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے آبی جارحیت آغاز کر دیا، بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی، اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔
سندھ طاس معاہدہ بھارت اور پاکستان کے درمیان واحد معاہدہ ہے، جو 3 بڑی جنگوں جموں و کشمیر اور دونوں ممالک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بغاوتوں اور 2002 کے فوجی بحران کے باوجود قائم رہا ہے۔
اس معاہدے کو دنیا بھر میں سرحد پار آبی تنازع کے کامیاب حل کی روشن مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی حکومت کے اعلانات کے جواب میں ایسے کئی اقدامات کا اعلان کیا، جو بین الاقوامی قانون کے تحت جائز جوابی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں۔
امید ظاہر کی جارہی تھی کہ موجودہ صورت حال میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دفتر بروقت کردار ادا کرے گا، قبل اس کے کہ صورتحال مزید بگڑ جائے، تاہم اب تک اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بیان ہی جاری کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان نے سعودیہ سے ملنے
اکتوبر
اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی شہریوں نے ایک بار پھر نتن یاہو کے استعفے
مارچ
پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے کمی، مارچ میں 15 فیصد گر گئیں
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے تنزلی ہوئی
اپریل
کورونا کی وجہ سے ملک بھر کے 24 اضلاع میں تعلیمی بند رکھنے کا اعلان
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ
ستمبر
صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:والہ نیوز بیس کے رپورٹر امیر بوخبوط نے اس حوالے سے
جون
صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم
جولائی
لبنان کے خلاف بین الاقوامی سازش کا مقصد مقاومت پر حملہ
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کے خارجہ تعلقات کے سربراہ
دسمبر
امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں:رابرٹ مالی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے بی بی سی
فروری