اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے ہمیشہ بامقصد مذاکرات کا حامی رہا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی قابض فورسز نے 4 کشمیریوں کو شہید کیا، بےگناہ کشمیریوں کو شوپیاں، بیج بہاڑہ اور سوپور علاقوں میں شہید کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ سال2021 میں بھارتی قابض فوج نے 14 بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی فوری اور شفاف عالمی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے بات چیت کا خواہاں ہے، بات چیت سے ہی مسائل حل ہونے چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ انڈس واٹرکمیشن کےاجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد 30 مارچ کو بھارت جائےگا، انڈس واٹر کمشنر پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت ہوگی، بھارتی خارجہ سیکرٹری کا بیان دیکھا ہے، وہ نامناسب بیان ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے دو ڈیم اور مغربی دریاؤں پر منصوبوں پر تحفظات ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت 5 اگست سے پہلے مسئلہ کشمیر کو تنازعہ تسلیم کرچکا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت خود تنازعہ کو اقوام متحدہ لے کرگیا لیکن قرارداروں کو تسلیم نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: اہم پل ٹوٹنے سے کوئٹہ کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع
اگست
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ، مشعال ملک
دسمبر
ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ
جنوری
سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا
نومبر
رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
اپریل
کیا بائیڈن آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے جھک گئے ہیں؟امریکی میڈیا کیا کہتا ہے؟
اگست
کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں سعودی عرب کی ناکامی
اپریل
نبیہ بیری سے ملاقات کے بعد امریکی حکومت کے ایلچی کے بیانات
نومبر