?️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی مشن نے بین الاقوامی برادری پر واضح کر دیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا اور پانی روکنا خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،نیویارک میں موجود بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام سے ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو بغیر کسی قابل اعتبار تحقیق یا ثبوت کے سختی سے مسترد کر دیا۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام پر بھی تشویش کا اظہار کیاجسے پاکستان نے پانی کو ہتھیار بنانے اور بین الاقوامی و معاہداتی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے او آئی سی کی طرف سے ثالثی کی کوششوں اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ امن کا واحد راستہ بات چیت، روابط اور سفارت کاری ہے۔ہم اس طرز عمل کو معمول نہیں بننے دے سکتے۔ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے جس کے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر حقیقی اور فوری اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
او آئی سی ممالک کے مستقل نمائندوں نے ’پاکستان کی بروقت اور شفاف بریفنگ پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور سندھ طاس معاہدے کے تقدس کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی مشن نے اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب ڈورتھی شیا سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ بھارت کی طرف سے دریاوں کا پانی روکنا اعلان جنگ ہو گا، مودی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے جبکہ پانی روکنے کی دھمکیاں یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔
بلاول بھٹو نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے۔ بھارت نے جھوٹے الزامات کو سرحد پارحملوں کا جواز بنایا، امن کا راستہ صرف مکالمے اورسفارتکاری سے ممکن ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے امریکی وفد پر واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اوّل میں رہا ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
بلاول بھٹو نے امریکی مندوب کو یہ بھی بتایا کہ ماضی میں بہت سے تنازعات کے دوران سندھ طاس معاہدہ قائم رہا۔ بغیر تحقیق کے پاکستان پرالزام تراشی کے بعد حملہ کرنا بذات خود سوالیہ نشان ہے ، بھارتی موقف کو غلط ثابت کرنے کیلئے اس کے موقف کو من و عن بیان کر دینا کافی ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی انتظامیہ، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی جے JCPOA سے دستبرداری نے امریکہ کو دنیا میں تنہا کردیا: وائٹ ہاؤس
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے واشنگٹن کے
اگست
مزاحمتی محاذ کی تشکیل امام خمینی کی دین ہے؟کویتی تجزیہ کار
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی امور کے ماہر کویتی تجزیہ کار کا کہنا ہے
فروری
ٹرمپ کی نئی تجارتی جنگ یا دباو کے ذریعے نئی حکمت عملی
?️ 14 ستمبر 2025ٹرمپ کی نئی تجارتی جنگ یا دباو کے ذریعے نئی حکمت عملی
ستمبر
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی
دسمبر
الیکشن التوا کے حق میں قرارداد ملک، جمہوریت کےخلاف سازش ہے، جماعت اسلامی
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے الیکشن التوا کے حق میں
جنوری
گوادر کے ساحل کے قریب برائیڈز وہیلز دیکھی گئیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف
?️ 25 اکتوبر 2025گوادر: (سچ خبریں) ادارہ برائے تحفظ فطرت پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف۔ پاکستان)
اکتوبر
عبرانی میڈیا: غزہ کی تباہی نے سعودی عرب معاہدے کے عمل کو تباہ کر دیا
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا راستہ
اگست
اسرائیلی رزمایش ایران کے خوف سے، دفاعی نظام میں خطرناک خلا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی فوجی مشق، جو
اگست