?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے 12 ہیروپ ڈرونز گرادیے، لاہور میں ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی جبکہ میانو میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 12 ہیروپ ڈرونز مار گرا دیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں جن کا ملبہ اب بھی جمع کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ میانو سندھ میں ڈرون کی سرگرمی کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب کو پاکستان پر حملہ کرکے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اور جواباً اسے جو ہزیمت اٹھانا پڑی، جس میں اس کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرائے گئے، لائن آف کنٹرول پر اسے شدید جانی نقصان اور پوسٹوں کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد لگتا ہے کہ بھارت عقل کے تمام راستے کھونے کے قریب ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے رات جو جارحیت کی ہے وہ انتہائی شدید اشتعال انگیزی ہے اور آپ کی افواج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے اور افواج پاکستان انہیں ایک ایک کرکے نشانہ بنارہی اور تباہ کر رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اقوام عالم دیکھ رہی ہیں کہ بھارت نہ صرف اس خطے اور پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، ہم ہر قسم کے خطرات اور ہر قسم کی جارحیت سے نہ صرف نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، نمٹ رہے ہیں بلکہ جارحیت کرنے والوں کو سبق سکھانے کا نہ صرف عزم رکھتے ہیں بلکہ اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت اس ننگی جارح اقدامات کی قیمت ادا کر رہا ہے اور قیمت ادا کرتا رہے گا۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کیلئے اسپیکر سے مطالبہ
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے
فروری
نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور مشیر کی عدالت میں ان کے خلاف گواہی
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور انفارمیشن ایڈوائزر نے ان کے
نومبر
واٹس ایپ نے منفرد فیچر متعارف کرا دیا
?️ 8 فروری 2022سان فرانسسکو ( سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی
فروری
2021 کے آخر میں اسرائیلی حکومت کے لیے 7 بڑے چیلنجز
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: انسٹی ٹیوٹ فار اسرائیل پالیسی اینڈ سٹریٹیجی اور اسرائیلی ریخ
دسمبر
سعودی لڑاکا طیاروں کی مأرب پر شدید بمباری
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے جنوبی محور پر سعودی اتحادی لڑاکا
اپریل
جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس
جولائی
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 4 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے کملا ہیرس کا بڑا قدم
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: CNN نے اعلان کیا کہ کملا ہیرس، جو بائیڈن کی
جولائی