تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے اطراف اسرائیل کی بمباری، عملہ محفوظ رہا

پاکستان ایمبیسی تہران

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے اطراف میں اسرائیل نے بمباری کر دی جس میں عملہ محفوظ رہا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز ارتش واقع ہے جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8 بجے دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری کی گئی تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں بیس کے قریب سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں سنائی دیں اور عملہ دھماکوں کی آوازوں سے پریشان ضرور ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

کولوراڈو کے انتخابات میں ٹرمپ کی نااہلی کا کیا مطلب ہے؟

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک غیر معمولی فیصلے میں، کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے منگل

بیروت میں صیہونی حکومت کی جارحیت پر انصار اللہ کا ردعمل

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بیروت کے مضافاتی علاقوں

فواد چوہدری کا بڑا بیان، نوازشریف اور بانی ایم کیو ایم سیاسی لوگ نہیں

?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا

صہیونی معاشرہ خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے؛ صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے رپورٹ دی کہ 30 فیصد صہیونی

 شام میں علویوں کا قتل عام روانڈا نسل کشی کے مترادف ہے:روس  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے جولانی حکومت

مسلم امریکی رکن کانگریس: ٹرمپ پاگل ہے

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے مسلمان رکن الہان ​​عمر نے امریکی

خلیل الحیاء: غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے قاہرہ کے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے