بھارت نے آبی منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات پرغور کی یقین دہانی کرا دی

بھارت نے آبی منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات پرغور کی یقین دہانی کرا دی

?️

لاہور(سچ خبریں)آبی منصوبوں پر مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد وطن واپس پہنچ گیا ہے وفد کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے موقف کو پوری توجہ سے سنا، بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں پراعتراضات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد وطن واپس پہنچ گیا، پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے وفد نے نئی دہلی میں 2روزہ مذاکرات میں حصہ لیا ، 8رکنی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پردیپ کمار  سکسینہ نے کی۔

واہگہ بارڈر پر انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2018کےبعدمیٹنگ دوبارہ سےبحال ہوئی ہے، بھارتی سائیڈ نے ہمارے موقف کوپوری توجہ سےسنا، پرامیدہیں کہ ہرسال اب یہ میٹنگ کاسلسلہ چلتا رہے گا۔

انڈس واٹرکمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ میٹنگ میں بھارتی پراجیکٹ پرٹیکنیکل اعتراضات اٹھائےتھے، اعتراضات پر غور کرنے کی گارنٹی دی گئی اور  بھارتی حکام نے پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مہرعلی شاہ نے کہا کہ بھارت نےماضی میں مون سون میں فلڈڈیٹاسپلائی مہیاکی ہے، یکم جولائی سےپہلےایک میٹنگ ہوگی، جس میں فلڈ ڈیٹا شیئر ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ بھارت کےپن بجلی منصوبےمکمل ہورہےہیں، لوئرکلنائی اورپکل ڈل مستقبل قریب میں مکمل نہیں ہو رہے ، بھارت نےہمیں کوروناکےدوران بھی مدعوکیا،یہی مثبت پیش رفت ہے۔انڈس واٹرکمشنر نے مزید کہا بھارت نےہمارےاعتراضات سنےیہ خوش آئندہے، بھارت نے اعتراضات پرسنجیدگی سےغورکی یقین دہانی کروا دی ہے۔

خیال رہے مذاکرات میں دریائےچناب پر پکل دل ،لوئر کلنائی ہائیڈرو پاورمنصوبوں پربات ہوئی ، بھارت پکل دل منصوبے سے ہزار جبکہ لوئر کلنائی سے  48 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔پاکستان نے دونوں منصوبوں میں واٹراسٹوریج کےآپشن پراعتراضات داخل کئےہیں ، پاکستان کا مؤقف ہے بھارت دریائےچناب پررن آف ریورمنصوبے بناسکتاہے اور سندھ طاس معاہدے کےتحت بھارت پاکستانی دریاؤں کاپانی ذخیرہ نہیں کرسکتا۔

مشہور خبریں۔

یو اے ای کے سربراہ اور ترک صدر کی ملاقات

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر اور ترکی کے صدر نے مشترکہ

مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ

نیتن یاہو کا اقتدار میں رہنا اسرائیل کے لیے کیسا ہے؟

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی عوامی رائے

سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل

?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے لیے بین گوئر کی گھمنڈ اور دھمکیاں

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے جمعہ کے

اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سنادی

?️ 2 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے

سوڈانی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذرآتش

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول

کیا امریکہ خطہ میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کر سکتا ہے؟

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: عراق کی النجباء تحریک کے ترجمان نے شام اور عراق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے