?️
اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے رہیں گے فاشسٹ ہندوتوا بلوائی بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر میں یکطرفہ اقدامات قبول نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو سراہا گیا اور بھارتی اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، عالمی برادری کو بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے رہیں گے، وزیر خارجہ کے نیو یارک دورے کا محور بھی کشمیر، افغانستان اور پاکستان کی معاشی ترقی رہا۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کر یں گی، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مفادات پر مبنی تعلقات ہیں، پاکستان اور امریکا ایشیاء میں امن کے خواہاں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا استحکام کا خواہاں ہے، اور دونوں ممالک افغانستان کے حوالے سے ایک نقطہ نظر رکھتے ہیں، کانگریس میں ہونے والی سماعت امریکا کی سرکاری پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتی۔


مشہور خبریں۔
میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی
دسمبر
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے
?️ 28 جنوری 2023سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی
جنوری
رئیل می کا سی 67 پاکستان میں متعارف
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا
جنوری
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ
اگست
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر
اگست
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
جولائی
غزہ کی عوام کو صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والا مالی نقصان
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وجہ سے ہونے والے
دسمبر
6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں میں تاریخ کا طویل ترین معرکہ ہوا
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک
مئی