لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت سے فی الحال کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی، بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ اس سے تجارت نہیں ہوگی،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ذاتی اور سیاسی نہیں ملکی و قومی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے عدم استحکام کی سازشیں کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن جیسے جرائم کو حکومت جڑوں سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے انڈیا سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔جمعرات کو وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے انڈیا سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے تجارت فوری طور پر بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا عمل سرحدوں پر امن و امان سے مشروط رہا ہے اور کئی مرتبہ یہ تجارت بند اور کئی مرتبہ کھل چکی ہے، لیکن معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلی ایک دہائی میں یہ تجارت دوارب ڈالر کے درمیان ہی رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
عثمان خالد بٹ اور اشنا شاہ کی فلسطین تنازع پرغلط معلومات پھیلائے جانے کی نشاندہی
اکتوبر
نیتن یاہو سے اسیروں کے خاندان ناراض
دسمبر
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
فروری
وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
جون
غزہ کے 97 فیصد گھروں میں پانی پینے کے قابل نہیں
جون
اقوام متحدہ نے اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا
مئی
غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن
جنوری
امریکہ اور سعودی عرب انتخابات میں اندرونی فتنہ انگیزی کے خواہاں
اپریل