اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں بریفنگ کے بعد بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہونی چاہئے؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا ، وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت سے تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، جس کے بعد ہمسایہ ملک سے تعلقات کی نوعیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائےگی ، ذیلی کمیٹی بھارت سے تجارت سے متعلق سفارشات تیار کرے گی ، وفاقی کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
گذشتہ روز حکومتِ پاکستان نے کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویزمستردکردی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی مخالفت شیخ رشید، شیریں مزاری،شاہ محمود، اسدعمرنے کی ۔
مشہور خبریں۔
نئےقرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
مئی
افریقی ملک الجیریا کے صدر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
جون
یہ سال بلدیاتی انتخاب کا ہے: شیخ رشید
دسمبر
حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازش کے تحت علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش
جون
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی افواج کے درمیان تصادم
ستمبر
یوکرین میں موت کے خوفناک اسرار
اگست
نائجیریا کی عدالت نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ کو بے گناہ قرار دے دیا
جولائی
پاکستان کے خلاف معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی
جون