?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان، بھارت کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور سلامتی کو یقینی بنائے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔
وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک اور ریاستی سرپرستی کے ذریعے نشانہ بنانا بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب تحمل اور مفاہمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، مذہبی منافرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے جان بوجھ کر ہوا دینا، بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ نہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی بلکہ علاقائی استحکام کے امکانات کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والوں پر ہندوتوا کے انتہاپسند کارکنوں کی جانب سے حملے معمول بن چکے ہیں، ماضی میں بھی بھارت میں اقلیتیں نشانے پر رہی ہیں۔
2021 میں سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے تھے کہ بھارت میں مسلمانوں پر اس طرح مظالم ڈھائے جارہے ہیں جیسے فرعون نے بنی اسرائیل پر ڈھائے تھے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاوا پک رہا ہے، مجھے یقین ہے اللہ ایک اور موسیٰ پیدا کرے جو آکر اس قوم کو بچائے گا، مجھے اس بات پر پورا اعتماد ہے اور بہت جلد ایسا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کو کھل کر ایران کے ساتھ کھڑا ہو جانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
جون
عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی جی پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم
نومبر
لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
جنوری
نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے شہید ہیں: صنعاء
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے صیہونی حکومت
جنوری
ہم ہر قسم کے جنگجوؤں کے ساتھ اپنا دفاع کریں گے: چین
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: چینی فضائیہ کے ترجمان نے اتوار کی شب کہا
جولائی
امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں
ستمبر
سردار سلیمانی کی انکساری نے انہیں مقبول بنایا
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کویتی ماہر عبداللہ الموسوی السید نے کہا کہ سردار شہید
جنوری
سوڈان کی تاریخی چیزیں جنگ سے متاثر
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں فوجوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود
جون