بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرنا ابھی قبل از وقت ہے، کیونکہ اس کے جنوبی ایشیا پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک حالیہ پیش رفت ہے، جسے آج صبح نافذ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم خاص طور پر امن، سلامتی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے حوالے سے اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعہ کو تصدیق کی تھی کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے ’ایکس‘ پوسٹ میں بتایا کہ یہ فریم ورک خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی اشتراک میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہماری دفاعی شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے‘۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق یہ ملاقات کوالالمپور میں ہونے والے آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ-پلس کے موقع پر ہوئی تھی، جو ہفتہ سے شروع ہونے جا رہی ہے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد پیٹ ہیگسیتھ نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دنیا کی سب سے اہم امریکی-بھارتی شراکت داریوں میں سے ایک ہے، ہمارا اسٹریٹجک اتحاد باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور ایک محفوظ و خوشحال بحیرہ ہند-بحرالکاہل خطے کے عزم پر قائم ہے‘۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی محض عارضی وقفہ ہے، جنگ کا اختتام نہیں

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز مصری سیاسی تجزیہ کار اور سماجیات دان محمد سید احمد

روس کا ہیئت تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور

?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیئت

9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں

صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے

تل ابیب نے اس سال 29 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      شباک کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں نے آج

صیہونی حکومت کے وجود کے خلاف تین حقیقی خطرات؛ ایہود باراک کی زبانی

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے جوہری پروگرام سمیت تین

عمران خان استعفی نہیں دیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے: اپوزیشن

?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} حکمران جماعت پی ٹی آئی کے راہنما اور ملک

غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت میں غذائی بحران

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اہم اثرات میں سے ایک، نیز مقبوضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے