🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بچوں،بچیوں کو تعلیم کےزیورسے آراستہ کرنا ریاستی ذمہ داری ہے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے تعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2ہزاردیئے جارہے ہیں۔حکومت چاہتی ہے کہ غریب گھر کے بچوں کے لئے تعلیم کے مواقع فراہم کرے۔
تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کیلئے اسکول وظائف کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نے اسکول وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریباً2کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی، اسکول وظائف کے اجرا سے کوشش کررہےہیں کہ بچوں کو تعلیم دی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، اپنے سرمایہ کو تعلیم نہیں دیں گے تو یہ سب سے بڑاظلم ہوتاہے ، بچوں،بچیوں کو تعلیم کےزیورسے آراستہ کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، بچوں کیلئےتعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2ہزاردیئےجارہےہیں، حکومت کی کوشش ہےغریب گھر کے بچوں کو تعلیم فراہم کرے۔
عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر خطے میں گیا ہوں، پاکستان میں کوئی گھر ایسا نہیں جو بچوں کی تعلیم کے خلاف ہو، والدین کے مسائل بہت ہیں ، اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کا سامنا ہیں ، والدین بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں، اقدامات کرنا حکومت کاکام ہے، ایسے علاقوں میں اسکول بنائیں جو بچے بچیوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔
وزیراعظم نے ڈاکٹرثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فیک آئی ڈیز، گھوسٹ اسکولوں پرقابو پاسکتے ہیں۔اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارمستحق طلبا کو تعلیمی وظائف دیئےجارہےہیں، 4 سال میں 22سال تک عمر کے بچے وظیفے کے مستحق ہوں گے۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ 70فیصد حاضری پر بچوں کیلئے والدین کو وظائف دیئےجائیں گے، پروگرام میں بچیوں کیلئےخصوصی طورپر وظیفے کی قم زیادہ رکھی ہے، ناخواندگی غربت میں اضافہ کے باعث بنتی ہے ، پاکستان تقریباً2کروڑ بچے اسکول نہیں جارہے۔
مشہور خبریں۔
ایران سعودی عرب تعلقات کے بارے میں سعودی حکام کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیر
اگست
روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ،
مئی
ترکی کے ساتھ بات چیت کی شرط مقبوضہ علاقوں سے انخلا ہے: دمشق
🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: شامی حکومت کے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے وزیر
ستمبر
اسلامی انقلاب صیہونیت کا ایک غیر متوقع ڈراؤنا خواب تھا
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: معروف امریکی صحافی مارک گلین نے 1357 میں اسلامی انقلاب
اپریل
ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات
🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات
مارچ
بلاروس پر اقتصادی پابندیاں زیر غور
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ٹوکیو حکومت بیلاروس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے
فروری
لائبرمین کی اسرائیلی وزیراعظم بننے کی خواہش
🗓️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: ریڈیو 103 کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ہماری اسرائیل ہاؤس
مارچ
معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سربراہ کو رہا کر دیا جائے گا
🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے طے کیا ہے کہ کالعدم
نومبر