بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی

کورونا: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسینیشن  کی منظوری دے دی ہے ، یہ منظوری سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی دی گئی ہے،منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ہے، منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، 12سال سے زائد کے بچوں کو فائزر لگانے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگادی گئی۔

جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان 68 فیصد طالب علموں کے ساتھ پہلے اور پنجاب 62 فیصد طالب علموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مشہور خبریں۔

روس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی

🗓️ 28 اپریل 2022سچ خبریں:   روسی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

🗓️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا

شام میں القاعدہ کا سرغنہ ہلاک

🗓️ 17 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے شام کے شمال مغرب میں

8 مہینے میں صیہونیوں کو غزہ میں کیا ملا ہے؟

🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے غزہ میں اسرائیلی

لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے انتہائی اہم ملاقات

🗓️ 18 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ون

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل پر اسلحہ پابندی کا منصوبہ

🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو امریکی اسلحہ فراہم کرنے

عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا یا عنوان میں تبدیلی؟

🗓️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:اگرچہ امریکیوں نے 2021 کے آخر تک عراق چھوڑنے کا دعوی

بائیڈن نے ایران سے کیوبا تک ٹرمپ کے موقف کو دہرایا ہے: سینئر امریکی تجزیہ کار

🗓️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز امریکی تجزیہ کار اور سی این این چینل کے میزبان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے