پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوتو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں،رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہو تو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں ،مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا۔ووٹر ٹرن آوٴٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے،8 فروری کے بعد ن لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا ہے۔

جی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے۔ہم الیکشن نتائج سے مطمئن ہیں۔ ہمیشہ الیکشن نتائج کو تسلیم کیاہے۔ الیکشن نتائج پر اختلاف ہمیشہ سسٹم کے اندر رہ کر کیاہے۔ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سسٹم کو بلڈوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آج کا ووٹر ٹرن آوٴٹ پی ٹی آئی کیلئے بہت بڑا پیغام ہے۔

پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا، ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آوٴٹ کم ہوتا ہے، پارٹی کا ووٹر سپورٹر نکلتا ہے۔ فارم 45 اور فارم 47 کا فرق دوسرے روز کا معاملہ ہے، فارم 45 ہر پولنگ اسٹیشن سے جاری ہورہا ہے، اگر پی ٹی آئی کو اتنا ہی اعتراض تھا تو الیکشن کا بائیکاٹ کردیتی۔گفتگو کے دوران رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو منانے کیلئے 10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام ہے، وہ اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے جب ہم مشکل میں تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کربات کریں گے۔انہوں نے مزید کہ 2018 میں ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی تھی۔ اس وقت بھی کہاتھاکہ آئیں بیٹھیں اور معاملات کو حل کریں۔بات کریں۔ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔ سسٹم اور ملک کی بہتری بیٹھ کر بات کرنے میں ہے۔ جب بیٹھ کر بات چیت اورمذاکرات کئے جاتے ہیں ناممکن معاملات بھی حل ہوجاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پوٹن: ہم یوکرین میں اپنے فوجی مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: ولادیمیر پوتن نے روسی فوج کے ایک کمانڈ سینٹر کے

فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں کا گانا ریلیز

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 25 فنکاروں نے ایک

فلسطین کا منفور چہرہ اور رام اللہ میں صیہونی کارندہ حسین الشیخ

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا

نیویارک میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری سے

پی ٹی آئی کی سیاسی راہ ہموار کرنے کیلئے ’قومی مباحثے‘ کی تجویز

?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گزشتہ روز

امریکہ کی حساس جگہوں پر بھی چین کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے: امریکی میڈیا

?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کہنا ہے کہ ایل سلواڈور میں ایک بندرگاہ کے

شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، ازیکا ڈینیئل

?️ 6 اکتوبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے