محسن نقوی کی رائیونڈ تبلیغی مرکز آمد، غیرملکی اکابرین سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں غیر ملکی وفود سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے اکابرین مولانا امجد فاروق، مولانا عامر، انوار غنی، امتیاز غنی، مولانا مدثر شاہین اور دیگر سے ملاقات کی، بھارت اور بنگلہ دیش سے آئے اکابرین سے بھی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے تبلیغی جماعت کے اکابرین کی گراں قدر خدمات کو سراہا، غیر ملکی اکابرین نے ویزوں کے اجراء میں بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وزارت داخلہ کے بے پایاں تعاون کے باعث اس بار ویزوں کا کوئی ایشو نہیں ہوا۔

غیر ملکی اکابرین نے وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا کہ ہم سب کو آپ کی وجہ سے بہت زیادہ سہولت ملی، خدا آپ کو انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق دے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے اکابرین نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بنگلہ دیش میں عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سالانہ اجتماع کے انعقاد میں بھی وزارت داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی، رواں سال بھی ائیر پورٹس پر سپیشل کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‎اسلام کی تبلیغ کیلئے سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور ثواب کا کام ہے، دین اسلام کی تبلیغ میں تبلیغی جماعت کے اکابرین کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد۔ شر و باطل کے خاتمے اور حق و سچ کی سر بلندی کے لئے دعا کی گئی، پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

مشہور خبریں۔

بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کی تباہی کے بعد طیارہ بردار جہاز لنکن کو مشکلات کا سامنا: نیویارک ٹائمز

?️ 15 اگست 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں

امارات؛ سزا ختم ہونے کے باوجود 50 سے زائد سیاسی کارکن قید میں

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ہوئے اطلاع دی ہے کہ متحدہ

صیہونیوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو صنعا حکومت کا انتباہ

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صنعا حکومت کے وزیر خارجہ جمال عامر نے صیہونیوں کے

جنگ کے بعد صیہونی ریاست کے ظاہری اور پوشیدہ بحران

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل کی جنگی کامیابیاں ظاہری ہیں، لیکن اندرونی سطح پر وہ

پی ڈی ایم کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا حکومت نے کی جیت حاصل

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں ایک مرتبہ پھر حکومت نے پی ڈی

رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز

صیہونیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز ہوچکا ہے: ترکی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج انقرہ میں

افغانستان میں عجیب کھیل، طاقتور ہوتے طالبان اور لاچار و بے بس افغان حکومت

?️ 28 جولائی 2021(سچ خبریں)  افغانستان سے امریکہ کے فوجی انخلا کے بعد شرکت اقتدار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے