اہلِ غزہ کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے ہر ملک و قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے، یہ دن ہمیں بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے، 2026 کے لئے عالمی یوم ضمیر کا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے، انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹویٹر صارفین کی نجی معلومات تک امریکہ کی رسائی:ایلون مسک

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے

عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ، حکومتِ پنجاب کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے جناح ہاؤس سمیت عسکری و

پنجاب حکومت کا فتنہ فساد پھیلانے والوں کے خلاف بڑا اعلان

?️ 16 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) تشدد، فتنہ فساد اور خون ریزی کی سیاست کا

شام میں صہیونی دراندازی کا سلسلہ جاری

?️ 14 جون 2026سچ خبریں:شامی ذرائع نے صہیونی حکومت کی جانب سے شام کی سرزمین

لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں

ایچ آر سی پی کا متنازع پیکا ایکٹ کی مکمل منسوخی کا مطالبہ

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا، امریکا کے لیئے ذلت آمیز شکست

?️ 19 اپریل 2021(سچ خبریں)   بیس برس قبل گیارہ ستمبر 2001ء کے روز امریکا کے

صیہونی وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے؛ بینیٹ کا طیارہ ریاض کی فضا سےاڑکر ابوظہبی کیوں گیا؟

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے ایک غیر معمولی اور انتہائی فکر انگیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے