🗓️
بلوچستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور دیگر 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں کو 30 ستمبر 2022 کو کوہلو بازار میں دھماکے کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش تھی، اس واقعے میں دو راہگیر جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔
کوہلو میں کارروائی کے حوالے سے کہا گیا کہ کارروائی آج صبح 6 بجے شروع ہوئی جہاں گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 19 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر بلور کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کرنے اور موٹروے ایم-8 پر دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) نصب کرنے میں بھی ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 3 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقے میں اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
عبداللہ اوجالان کا پیغام؛ پی کے کے کے ہتھیار ڈالنے کا اعلان اور پانچ کلیدی سوالات کے جوابات
🗓️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے بانی
مارچ
پاکستان، چین کے درمیان تیل، گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
🗓️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان شیل اور ٹائٹ
ستمبر
اس ملک میں آئین کی کوئی حیثیت نہیں، حاکمیت ہمارے ملازمین کی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
فروری
پرنس ہیری کا طالبان کے 25 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی بادشاہ کے بیٹے شہزادہ ہیری کو افغانستان میں
جنوری
اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے ’سخت خوفزدہ‘ ہے، عمران خان
🗓️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ
اگست
لاہور: پولیس اور وکلا میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ملک گیر ہڑتال
🗓️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ روز لاہور کے علاقے جی پی او چوک
مئی
مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کمبھ میلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
🗓️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید
اپریل
حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس
🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این
جنوری