?️
انقرہ (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں پاکستان اور ترکی سمیت متعدد ممالک کو کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس پر ترکی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جبکہ امریکا پر دوہرے معیار اور منافقت کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں شام میں کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کرنے والی تنظیموں کو آپریشنل، سامان اور مالی مدد فراہم کرنے پر انقرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اس دعوے کو مسترد کردیا اور اس کا ریکارڈ صاف ہے۔
بیان میں واشنگٹن پر دوہرے معیار اور منافقت کا بھی الزام لگایا گیا ہے اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کی امریکی حمایت کی طرف اشارہ کیا، اس میں اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے تحت کم عمر سپاہیوں کی بھرتی اور ان کے استحصال کا بتایا گیا ہے۔
ترکی کا کہنا تھا کہ شامی کرد عسکریت پسند جنہوں نے شدت پسند داعش گروپ کا مقابلہ کرنے والی ایس ڈی ایف کی مدد کی تھی، ان کا تعلق ان کرد جنگجوؤں سے تھا جو 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترکی کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں اور انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
امریکا نے پاکستان اور ترکی کو چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ (کم عمر سپاہیوں کی فوج میں بھرتی) کی فہرست میں شامل کیا ہے جس کے نتیجے میں فوجی امداد اور امن پروگراموں میں شرکت کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
یو ایس چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ (سی ایس پی اے) کے تحت سالانہ بنیادوں پر غیر ملکی حکومتوں کی ایک فہرست شائع کی جاتی ہے جس میں پچھلے سال (یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2021) کے دوران کم عمر سپاہیوں کو بھرتی یا استعمال کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جن اداروں کا جائزہ لیا گیا ان میں مسلح افواج، پولیس، دیگر سیکیورٹی فورسز اور حکومت کا تعاون کرنے والے مسلح گروپ شامل ہیں۔
2021 کی کم عمر سپاہیوں کی فوج میں بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست میں افغانستان، برما، کانگو، ایران، عراق، لیبیا، مالی، نائیجیریا، پاکستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، ترکی، وینزویلا اور یمن کی حکومتیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی نیٹو اتحادی کو اس طرح کی فہرست میں شامل کیا گیا ہو۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے غزہ میں جنگ کو شکست قرار دیا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ ڈویژن کے سابق کمانڈر اور اسرائیلی فوج کے سابق
ستمبر
ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی بحران جاری ہے، اور ملک میں 1
جنوری
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیلئے ‘کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس’ کا اعزاز
?️ 26 جون 2022(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان اور
جون
ڈنمارک کے صحافی: مسئلہ فلسطین نے ڈنمارک کے جمہوریت کے دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: دی گارڈین کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ڈنمارک
جون
پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی قید کی سزا معطل
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کی ایک عدالت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم
اپریل
مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:پولیٹیکو نے جمعرات کی صبح امریکی حکام کے حوالے سے لکھا
جنوری
اسلام آباد: دنیا کو بھارت میں جوہری اسمگلنگ پر تشویش ہونی چاہیے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان نے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہندوستانی وزیر
مئی
تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر: ٹرمپ جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا؛ اسرائیل نے امریکہ کو تنازع میں ڈال دیا
?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی میں امریکن اسٹڈیز پروگرام کے سربراہ
اپریل