بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیا، رنجشیں دور ہوگئی ہیں: چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی دعوت کوٹھکرا دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیا اور پائی جانے والی رنجشیں بھی دور ہوگئی ہیں تمام اراکین اکٹھے ہوگئے ہیں۔جام کمال کے استعفی کے بعد وزیر اعلیٰ کے لئے قدوس بزنجواور جان جمالی کو اسپیکر کے لئے نامزد کیا ہے۔

بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ  کے انتخاب کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں جس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کوئٹہ پہنچے۔دونوں رہنماؤں نے صوبے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اراکین اسمبلی سے مشاورت کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے قدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیاہے، بی اے پی کے تمام ارکان اکٹھے ہوگئے ہیں اور رنجش دور ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی رہےگی جب کہ ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور پرویز خٹک نے بحران ختم کرانے میں مثبت کردار ادا کیا، وزیر اعلی کیلئے قدوس بزنجو کو اور جان جمالی کو اسپیکر کیلئے نامزد کیا ہے، جلد اسمبلی کا اجلاس بلاکر قائد ایوان اور اسپیکر کا چناؤ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

پارٹی میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پارٹی میں بڑھتے ہوئے اختلافات پر بانی پی ٹی آئی

ارشد شریف کی والدہ کا قتل کی تحقیقات اور گواہان پر سپریم کورٹ کے خط کا جواب

?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے

یوکرین کا تین دیہات پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ ،روس کی تردید

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:یوکرینی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روسی افواج کے خلاف جوابی

عالمی نظام کی تبدیلی کے عمل میں شہید سلیمانی کے چار حقائق

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: پانچ سال قبل ۳ جنوری کو امریکی حکومت نے ڈونلڈ

حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی مقامات پر نئے ڈرون حملہ

?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے آج دو علیحدہ

ٹرمپ کا ایران کے خلاف معاشی دباؤ کا پرانا نسخہ؛ ماہرین کیا کہتے ہیں؟

?️ 21 اگست 2026سچ خبریں: چھ ماہ کی جنگ کے بعد، ایران کے خلاف امریکی

مری علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں: شیخ رشید

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ  مری

امریکہ کی یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیجے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے