?️
کوئٹہ( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع مستونگ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہےم برآمد شدہ اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلوگرام دھماکا خیز مواد اور دیگر شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں محکمے نے آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال یہ کیمپ دہشت گردی کے حالیہ مختلف واقعات میں استعمال ہوا اور اس سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلوگرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹرز اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ ان کی کارروائیوں کے جواب میں ملک کی سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کرکے ان کی بیخ کنی کی کوشش کی ہے۔
ان حملوں اور اس کے جواب میں کی جانے والی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سیکڑوں سیکیورٹی فورسز اہلکار و افسران اور شہری شہید جبکہ ایک بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک و گرفتار کیے جا چکے ہیں۔رواں سال 26 ستمبر کو سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران داعش کے کمانڈر ممتاز احمد عرف پہلوان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔صوبائی حکومت نے ممتاز احمد کے سر کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا
ستمبر
کیا حالیہ دھماکوں سے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے رک گئے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں ہونے
ستمبر
مغربی کابل میں دھماکہ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے
نومبر
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون
واشنگٹن پوسٹ: یوکرین جنگ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی ہوگی
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک مضمون میں ڈونلڈ ٹرمپ کی
مئی
موسمیاتی تبدیلیوں سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، یو این چیف
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف پوسٹر چسپاں، بھارت کو کشمیر چھوڑنے کی دھمکی
?️ 5 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ناجائز قبضے کے
اپریل
جنگ کے خاتمے کی ضمانت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ مسترد ہے: ہنیہ
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: حماس دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی پٹی میں
جون