?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے متاثرین اور قیمتی جانوں کے ضیاء پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر زور دیا ہے انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر بلوچستان حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 5 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے سے ہونے والے اور موجودہ صورتحال پر رپورٹ مرتب کرکے وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر بلوچستان حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے صوبے کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 5.9 شدت کا زلزلے کے باعث 20 سے زائد افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا، دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
شہید صالح العروری کون ہے؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:صالح العروری 1966 میں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے
جنوری
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سفیر کے جنسی اسکینڈل کے بعد مراکشی باشندوں
ستمبر
حماس کا غزہ کے اسپتالوں میں بین الاقوامی مبصرین بھیجنے پر اصرار
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی طرف سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع
دسمبر
امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے
اگست
چین نے امریکی دہرے معیار کے بارے میں کیا کہا ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے
دسمبر
خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 7 ایف سی اہلکار شہید‘ 2 زخمی
?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم
اکتوبر
پنجاب: انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے قصور، شیخوپورہ میں فوج تعینات
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ 8 فروری
فروری
ساری سازش کے مرکزی کردار نوازشریف ہیں: شہزاد اکبر
?️ 21 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے الزام عائد
جنوری