?️
نوشکی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد سمیت کُل 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
میڈیا مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ موسی خیل نے کہا ہے کہ 12 اپریل کی رات 10 سے 12 مسلح افراد نے نوشکی تفتان شاہراہ این-40 پر سلطان چڑھائی کے قریب ناکہ بندی کی، مسلح افراد مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کرتے رہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسلح افراد نے تفتان جانیوالی بس روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے، شناخت پریڈ کے بعد 9 مسافروں کو اغوا کیا گیا۔
ایس ایچ او اسد مینگل نے بتایا کہ مسلح افراد قریب واقع سیکورٹی فورسز کی چوکی پر راکٹ فائر کرکے فرار ہوگئے، اغوا کئے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی کاکہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد نوشکی پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب ایک پل کے نیچے سے اغوا ہونیوالے 9 افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔
سول اسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسحاق پانیزئی نے بتایا کہ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں کوئٹہ سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دی گئی ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد ان افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو سر اور چھاتی سمیت جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں، مقتولین مزدور تھے جو تفتان کے راستے ایران جارہے تھے۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او نوشکی نے بتایا کہ اسی رات دوسرے واقعے میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران رکن صوبائی اسمبلی غلام دستگیر بادینی کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی الٹ گئی، گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ غلام دستگیر کے بھائی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں اغوا کے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعے کی مذمت اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
ان کا کہنا تھا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی نوشکی میں بس مسافروں کو اغوا کرکے قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
مریم نواز واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اور ایک رہیں، نفرت بانٹنے والوں کا نام ونشان نہیں رہے گا۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے صدر کا مغربی ممالک کے خلاف بیان
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے کہتا ہوں
اکتوبر
تل ابیب نے خود مختار تنظیم کی سکیورٹی فورسز کو دھمکی دی
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس
ستمبر
امریکی نوجوانوں میں بائیڈن کی مقبولیت میں گراوٹ
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ
اپریل
رفح میں خوفناک صیہونی جاحیت میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رفح میں پناہ گزینوں کے ہولناک قتل عام میں امریکی
مئی
روس اور جرمنی کے مابین کشیدگی کے حوالے سے یورپی یونین نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 10 مارچ 2021جرمنی (سچ خبریں) روس اور جرمنی کے مابین کشیدگی کے حوالے سے
مارچ
جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 9 افراد کی ضمانت منظور
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے
ستمبر
خضر عدنان کی شہادت سے انسانی حقوق کے دعویداروں کی توہین
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:منگل کے روز فلسطینی قیدیوں کے کلب نے صیہونی حکومت کی
مئی
کیا امریکہ تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر موجودہ واشنگٹن کی
جون