بلاول بھٹو کا ملک میں زرعی ایمرجنسی لگانے اور متاثرہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ

?️

مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے اور ملک میں زرعی ایمرجنسی لگاکر متاثرہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے اور میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی ہے کہ وہ بینظیم انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی مدد کرنی چاہیے، چاہے وہ قرضوں کی معافی کی شکل میں ہو یا پھر بیج کی مفت فراہمی سمیت دیگر صورتوں میں ہو، اور ساتھ ہی سیلاب کے دوران ان کسانوں کے بجلی کے بل بھی معاف کرنے چاہییں، تاہم یہ سب تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب ہم زرعی ایمرجنسی نافذ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پچھلے دور حکومت میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو ہم سب نے ملکر سیلاب متاثرین کے لیے نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ دیا تھا، ویسے ہی وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر اس سیلاب میں بھی جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، ہمیں ان کی مدد کرنا ہوگی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے درخواست کروں گا کہ اقوام متحدہ میں جب ہم اپیل کرنے جائیں، ویسے تو مختلف قسم کی اپیل ہوتی ہے ایک ریلیف اور ایمرجنسی کی ہوتی ہے جو اس قدرتی آفت کے دوران کے لیے ہوتی ہے اور دوسری اپیل بعد کے لیے یعنی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وبحالی کے حوالے سے ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر یہ اپیل کرنی چاہیے کیوں کہ پاکستان کے بہت سے دوست ہیں، جو ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپیل کریں گے ہی نہیں تو یہ معاملہ کیسے آگے بڑھے گا، ہم دوست ممالک تک پہنچنے میں جتنی دیر کریں گے اتنا ہی نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں یہ وقت نہیں ہے جب ہم سیاسی بیان بازی یا ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیں، جب کہ میں پنجاب کی میڈیا کی تعریف کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں مثبت رپورٹنگ کر رہے ہیں، اور قدرتی آفت میں یہی طریقہ ہے، میں امید کرتا ہوں سندھ میں جب ایسے واقعات ہوں تو وہاں کا میڈیا بھی آپ سے ایسا ہی کچھ سیکھے۔

مشہور خبریں۔

ایف آئی اے نے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا

?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بعد تحریک انصاف

پاکستان کو ٹرمپ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیئے، حامد میر کا مشورہ

?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر صحافی حامد میر نے حکومت

بھارت پاکستان شطرنج؛ کس کا دماغ پڑھنا بہتر ہے؟

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اسلامی جمہوریہ

سلمان خان کی کورونا ویکسین سے متعلق اہم ویڈیو

?️ 18 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے کورونا ویکسین سے متعلق

چین نے امریکہ اور انگلینڈ کے جنگی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا

?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:    برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق

یمنی انصاراللہ نے امریکہ کو کیا مشورہ دیا ہے؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی

یوکرین کو جتنے پیسے دیے ہیں سب واپس لیں گے:ٹرمپ

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روس

مالی سال 2023 کے دوران ترسیلات زر، برآمدات میں کمی کے سبب 8.3 ارب ڈالر کا نقصان

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر اور برآمدات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے