بلاول بھٹو نے حلف اے این پی اور محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا۔

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے حلف اے این پی ، محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا۔بلاول بھٹو عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں دینے کے خواہشمند ہیں،بلاول بھٹو اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن چیئرمین پیپلزپارٹی کو وزیر خارجہ بناکر کابینہ میں شمولیت کی خواہش مند ہے تاہم آصف علی زرداری بلاول کی بطور وزیر شمولیت کے حق میں نہیں ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی دیگر سینئر قیادت بھی بلاول بھٹو زرداری کی کابینہ میں شمولیت کی مخالف ہے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کا مؤقف ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جب وزیر خارجہ بنے تو اس وقت پیپلز پارٹی موجود نہیں تھی اور اب بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے سربراہ ہیں ، اس لیے انہیں اتحادی حکومت کا وزیر نہیں بننا چاہیئے۔ادھر عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ، اے این پی کو گورنر خیبرپختونخوا سمیت ایک وزارت کی آفر کی گئی تھی تاہم پارٹی سربراہ اسفندر یار ولی نے قائدین کو حکومت کا حصہ بننے سے روک دیا۔

اس حوالے سے اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں جنہوں نے حکومت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا تاہم مشکلات کو مدنظر رکھ کرفیصلہ کیا ہے کہ اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں ، ملک پہلے سے مشکلات سے دوچار ہے مزید مشکلات نہیں چاہتے ، اس وقت ہماری توجہ پارٹی کومزید منظم اور فعال بنانے پر مرکوز ہے۔

مشہور خبریں۔

ماسکو میں وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کی گرفتاری پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں: ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے

عوام کو بجلی میں ریلیف دیا، عنقریب ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وفاقی وزیر

🗓️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے کہا

شام میں امریکی فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے

🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے جنوب مشرقی شام میں التنف کے

ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے

سعودی عرب اور ترکی نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کا کیا خیر مقدم

🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:   سعودی عرب اور ترکی نے جمعرات کو یمن میں جنگ

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا

🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مالی سال کے

ایک پوسٹ لائک کرنے پر 15 سال قید کی سزا

🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے 2020 میں گرفتار ہونے والی تیونسی

غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل

🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے