بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن (جس پر 13 اکتوبر کی تاریخ درج ہے) میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کا استعفیٰ 21 اگست سے مؤثر ہونے کے ساتھ قبول کر لیا ہے، انہیں 26 مئی کو وزیرِ مملکت کے عہدے کے برابر حیثیت کے ساتھ اس منصب پر تعینات کیا گیا تھا۔

بلال بن ثاقب کو یکم اگست کو 3 سال کے لیے رضاکارانہ خدمات کی بنیاد پر پی وی اے آر اے کا چیئرمین، وزیرِ مملکت کے مساوی حیثیت کے ساتھ مقرر کیا گیا تھا۔

پی وی اے آر اے ایک خود مختار وفاقی ادارہ ہے، جسے کثیر شراکت دار بورڈ چلاتا ہے جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شامل ہیں۔

اس کا بنیادی مقصد غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، اور فِن ٹیک، ترسیلات اور ٹوکنائزڈ اثاثوں میں مواقع پیدا کرنا ہے، جب کہ ریگولیٹری سینڈ باکسز کے ذریعے شریعت کے مطابق جدت کو فروغ دینا بھی اس کے دائرہ کار میں شامل ہے۔

فوربز کے مطابق، بلال بن ثاقب (جو ان کی ‘30 انڈر 30’ فہرست میں شامل ہیں) ’طیبہ‘ کے شریک بانی ہیں، جسے یہ اشاعت ’ایک سماجی ادارہ قرار دیتی ہے جو پاکستان میں پانی کے بحران کے حل کے لیے کام کرتا ہے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2023 میں یو کے کی نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے اپنی خدمات کے اعتراف میں ایم بی ای بھی حاصل کیا تھا۔

ایم بی ای، جس کا مطلب ہے ’ممبر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر‘ ایسی شاندار کارکردگی یا کمیونٹی سروس کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، جس کا دیرپا اور نمایاں اثر ہو۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں

?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی وزارتِ خزانہ نے ایک نئے اقدام کے تحت ایران کے

مغرب میں یوم قدس کے مظاہروں کی اپیل

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  مراکش کی سول سوسائٹی کی بعض تنظیموں نے رمضان المبارک

سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت امریکہ کے لیے ایک ویک اپ کال ہے: اسٹیفن والٹ

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فارن پالیسی کے ایک مضمون میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیفن

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ

?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی

قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج قاہرہ میں

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش

?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی روزانہ خلاف ورزی کر رہا ہے: قطر

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے زور

ایران، چین، روس اور پاکستان افغانستان میں امریکی منصوبوں کی مخالفت کرتے ہیں

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے