?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن (جس پر 13 اکتوبر کی تاریخ درج ہے) میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کا استعفیٰ 21 اگست سے مؤثر ہونے کے ساتھ قبول کر لیا ہے، انہیں 26 مئی کو وزیرِ مملکت کے عہدے کے برابر حیثیت کے ساتھ اس منصب پر تعینات کیا گیا تھا۔
بلال بن ثاقب کو یکم اگست کو 3 سال کے لیے رضاکارانہ خدمات کی بنیاد پر پی وی اے آر اے کا چیئرمین، وزیرِ مملکت کے مساوی حیثیت کے ساتھ مقرر کیا گیا تھا۔
پی وی اے آر اے ایک خود مختار وفاقی ادارہ ہے، جسے کثیر شراکت دار بورڈ چلاتا ہے جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شامل ہیں۔
اس کا بنیادی مقصد غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، اور فِن ٹیک، ترسیلات اور ٹوکنائزڈ اثاثوں میں مواقع پیدا کرنا ہے، جب کہ ریگولیٹری سینڈ باکسز کے ذریعے شریعت کے مطابق جدت کو فروغ دینا بھی اس کے دائرہ کار میں شامل ہے۔
فوربز کے مطابق، بلال بن ثاقب (جو ان کی ‘30 انڈر 30’ فہرست میں شامل ہیں) ’طیبہ‘ کے شریک بانی ہیں، جسے یہ اشاعت ’ایک سماجی ادارہ قرار دیتی ہے جو پاکستان میں پانی کے بحران کے حل کے لیے کام کرتا ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2023 میں یو کے کی نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے اپنی خدمات کے اعتراف میں ایم بی ای بھی حاصل کیا تھا۔
ایم بی ای، جس کا مطلب ہے ’ممبر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر‘ ایسی شاندار کارکردگی یا کمیونٹی سروس کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، جس کا دیرپا اور نمایاں اثر ہو۔


مشہور خبریں۔
سوڈانی اعلیٰ عہدیدار کا تل ابیب کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا اعتراف
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:سوڈانی گورننگ کونسل کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ اس ملک
فروری
ملک میں مہنگائی کی سطح پر کمی واقع ہوئی
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62
جنوری
وہ سپرسونک میزائل جس نے خطے کی مساوات کو بگاڑ دیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کی جانب سے کل صبح 2000 کلومیٹر
ستمبر
امریکی اور اسرائیلی معاشرے ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں:نوم چامسکی
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:مشہور امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے اپنے ایک انٹرویو میں
اپریل
فلسطینی عوام مسلح تنظیموں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل
جون
پوپ فرانسس نے اسرائیل کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا؟
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک بار پھر اسرائیل کی
دسمبر
سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دیں
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجوزہ آئینی ترمیم
اکتوبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان سے ایل این جی معاہدے کی منظوری دے دی
?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان کے
جون