🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جائیداد کے لیے ولدیت کا تنازع حل کرنے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بغیر مرضی کے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی قرار دے دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے دیوانی مقدمات میں بغیر مرضی ڈی این اے ٹیسٹ شخصی آزادی اور نجی زندگی کے خلاف ہے، آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 شخصی آزادی اور نجی زندگی کے تحفظ کے ضامن ہیں۔
فیصلے کے متن کے مطابق تاج دین اور زبیدہ بی بی کے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دیا گیا وہ کیس میں فریق ہی نہیں، فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نجی زندگی کا تعلق انسان کے حق زندگی کے ساتھ منسلک ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مرضی کے بغیر ڈی این اے ٹیسٹ نجی زندگی میں مداخلت ہے، فوجداری قوانین کی بعض شقوں میں مرضی کے بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کی اجازت ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون شہادت کے مطابق شادی کے عرصے میں پیدا بچے کی ولدیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔
جائیداد کے تنازع میں لاہور ہائیکورٹ نے تاج دین، زبیدہ اور محمد نواز کے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دیا تھا۔
وزیر خزانہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 21 ارب روپے جاری کرنے کے لیے پارلیمان کی منظوری کے لیے پیش کیے گئے بل کو انتخابات میں تاخیر کا حربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ فنڈنگ کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کریں اور فنڈز کی درخواست پر حکومت سے آنے والے جواب کی ایک رپورٹ جمع کرادیں۔
مشہور خبریں۔
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے، صیہونی
فروری
شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے آج 21
دسمبر
صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
🗓️ 25 مئی 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی مدد سے مسجد اقصی
مئی
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
🗓️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پی
دسمبر
ٹوئٹر کے نئے سی ای او کو تنقید کا سامنا
🗓️ 1 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں ) ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای
دسمبر
صیہونیوں کے نزدیک نیتن یاہو کی حیثیت
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف گزشتہ رات
جولائی
پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی
بالی ووڈ سپر اسٹار کو سانپ نے کاٹ لیا
🗓️ 26 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اور معروف سپر اسٹار سلمان خان
دسمبر