?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ تجویز کیا، ٹیرف میں یہ کمی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے فیصلے سے مشروط ہے۔
رواں مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کیلئے 3 ہزار 520 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام پر مالی بوجھ میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے جب کہ سی پی پی اے نے بجلی 10 پیسے فی یونٹ منہگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، درخواست پر 30 جون کو سماعت کی جائے گی۔
دوسری طرف لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی، اس حوالے سے لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، جس کے تحت لیسکو نے 2019ء سے 2020ء کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا، کمپنی نے 2020ء سے 2021ء کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافے کا مطالبہ کیا، اسی طرح لیسکو نے 2021ء سے 2022ء کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایران پاکستان تعلقات کسے کھٹکتے ہیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: ایران میں پاکستان کی سابق سفیر نے اس بات کی
جنوری
چین نے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کا اعلان کیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبیریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ
اپریل
فلاڈیلفیا میں اسرائیلی فوجی اڈوں کی تعمیر کا آغاز
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق صہیونی آرمی ریڈیو
نومبر
روس کے خلاف امریکی سینیٹر کی نئی بیان بازی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے حال ہی میں یوکرین کے
مئی
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ترکی کے دلالوں یا پروڈیوسروں کی فہرست پر ایک نظر
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:دنیا کی 1 بلین ڈالر کی مالکیت والے امیر ترین افراد
ستمبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع منصوبے کی تفصیلات؛ 5 اہم سوالات کے جوابات
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے نے عالمی سطح
فروری
ایران جنگ اور صلح میں لبنان کا حامی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: اقتدار کی منتقلی کے دوران، امریکہ نے جنگ بندی کا
نومبر
صہیونی حکومت میں شدید سیاسی کشمکش
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کے اندرونی سیاسی اختلافات اُس وقت شدت اختیار
ستمبر