?️
اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے
یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مائیک والاس نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل دراصل ایک شیطانی صہیونی نوآبادیاتی منصوبہ ہے جسے مغربی سامراج نے تخلیق کیا ہے۔
والاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کے تبصرے کے جواب میں لکھا کہ اسرائیل اس لیے قائم نہیں کہ وہ طاقتور ہے بلکہ اس لیے باقی رکھا گیا ہے کیونکہ امریکا بار بار اسے مسلح کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اسرائیل ایک صہیونی نوآبادیاتی منصوبہ ہے جسے مغربی سامراج نے بنایا ہے۔ فلسطین کو آزاد کرو۔
آئرلینڈ کے اس سیاستدان نے ایک اور پیغام میں ایک فلسطینی بچی کی روتی ہوئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ ہیں یورپی اقدار!ان کے بقول، اسرائیل کی نسل کشی امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کی غیر مشروط حمایت کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی۔
والاس نے مزید الزام لگایا کہ مرکزی دھارے کے میڈیا ادارے اسرائیل کے دفاع اور امریکی سلطنت کے تحفظ کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں۔
یہ سابق رکنِ پارلیمنٹ اس سے پہلے بھی کئی بار اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکے ہیں اور ماضی میں اسرائیل کو دہشت گردبھی کہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے امریکا کی براہِ راست حمایت سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر ہمہ گیر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں اب تک 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اسی طرح محاصرے کے نتیجے میں بھوک اور قحط نے اب تک کم از کم 428 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے، جن میں 146 بچے شامل ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید، زخمی یا گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لندن نے یوکرین کے ساتھ 100 سالہ شراکت کو ایک قدم آگے بڑھا دیا
?️ 13 نومبر 2025 لندن نے یوکرین کے ساتھ 100 سالہ شراکت کو ایک قدم
نومبر
اسرائیلی سفیر کو اخلاقی بے راہ روی کی وجہ سےجلد امارات سے واپس بھیجا جائے گا
?️ 30 جولائی 2025اسرائیلی سفیر کو اخلاقی بے راہ روی کی وجہ سےجلد امارات سے
جولائی
ترکی کے انتخابات اور امیدواروں کے پروپیگنڈے میں مذہبی جذبات کا کردار
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہیں اور ملک
مئی
غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں اسٹیٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے تباہی
ستمبر
امریکہ نیتن یاہو پر ہیگ کی عدالت کے فیصلے کو کیوں نہیں مانتا؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی
مئی
جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر کا دعویٰ
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ
دسمبر
عراق میں حالیہ امریکی اقدامات کے پس پردہ حقائق ایک سینئر عراقی تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے
?️ 29 اگست 2023عراق کے سیکورٹی امور کے تجزیہ کار نے داعش کے خلاف مغربی
اگست
دورہ روس پر ایک بڑے ملک کو تحفظات تھے:شاہ محمود قریشی
?️ 30 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ روس
مارچ