?️
نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام
اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنی کابینہ کے ذریعے ملکی اداروں، خاص طور پر سیکیورٹی اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ آئندہ ہونے والے انتخابات کو مؤخر کیا جا سکے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ کیا کہ بینیٹ نے اتوار کی صبح ایک خط میں ادارہ برائے داخلی خدمات و نفاذ قانون کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے ساتھی جان بوجھ کر الیکشن ملتوی کرانے یا انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بینیٹ نے اپنے خط میں نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابات کو مؤخر کرنے کے لیے کنیست کے کم از کم دو تہائی کی منظوری ضروری ہے، جبکہ اس وقت ایسی حمایت دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے سربراہان، سرکاری ملازمین، جج حضرات اور الیکشن کمیٹی کے ارکان سیاسی دباؤ کے باوجود صرف قانون کے مطابق عمل کریں۔ ان کے بقول، میں جانتا ہوں کہ آپ پر سخت دباؤ ہے، یہ آسان نہیں، لیکن قانون کو پامال نہ کریں اور نہ ہی خوف زدہ ہوں، کیونکہ جلد ہی ایک نئی حکومت آنے والی ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پانچ ماہ بعد پہلی بار ملاقات کی تھی تاکہ نیتن یاہو کی کابینہ کے متبادل منصوبے پر بات چیت کی جا سکے۔ تاہم اس اجلاس میں بنی گانتس اور بینیٹ خود شریک نہیں ہوئے، جبکہ عرب جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کی قیادت امریکہ اور انگلینڈ کر رہے ہیں:یمنی وزیر خزانہ
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خزانہ نے کہا کہ
دسمبر
فرخ حبیب نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے
فروری
سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا
?️ 2 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے
مارچ
قطر پر حملہ عرب ممالک کے امریکہ پر اعتماد میں کمی کا باعث بنا: واشنگٹن پوسٹ
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ریاست کی
ستمبر
پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے، مفتاح اسماعیل
?️ 17 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی
اکتوبر
اسرائیلی پالیسیوں سے امدادی اداروں کا کام خطرے میں
?️ 1 جنوری 2026 اسرائیلی پالیسیوں سے امدادی اداروں کا کام خطرے میں اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پریشان! وجہ؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جنہوں نے ہمیشہ صیہونی حکومت
دسمبر
جرمن شہری بڑھاپے میں غربت سے خوفزدہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:بہت سے جرمن شہریوں کو خدشہ ہے کہ ان کی قانونی
مئی