?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے کراچی میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مئیر کراچی نے عدالتی حکم کے باوجود اپوزیشن سے مشاورتی عمل کو بائی پاس کرتے ہوئے معاہدہ کیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مئیر کراچی نے اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سے کوئی مشاورت نہیں کی۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مئیر کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ 2022 میں سندھ ہائی کورٹ نے اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی ’کے الیکٹرک‘ کے ذریعے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کے نفاذ کو جاری رکھنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹیکس وصولی سے روک دیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بلدیہ عظمی کے تحت قائم ہسپتالوں اور اسکولوں کی فہرست طلب کر رکھی ہے۔
اس کے علاوہ عدالت نے ہسپتالوں اور اسکولوں کی موجودہ صورتحال، عملے اور طلبا کی تعداد سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی تھی۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی جماعت اسلامی نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے ’کے الیکٹرک‘ کے بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کی وصولی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
23 ستمبر 2002 کو اس وقت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دی تھی کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں نافذ کیا گیا جو کہ غیر قانونی اور قانون کی شق سے ماورا ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس 7 سالہ جنگ بندی کا خواہاں ہے: اسرائیلی حکام کا دعویٰ
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یدعیوت احرونوت اخبار نے صیونی حکومت کے اعلیٹ عہدیداروں کے
جون
طوفان الاقصی میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
مہنگائی میں اضافے سے قوت خرید بھی بڑھ گئی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے
جون
صیہونی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ علاقوں میں خطرناک بحران سے خبردار کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں ایک سیکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اسرائیلی
جولائی
یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی
اپریل
جنوبی یمن کے عدن بازار دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: شہر عدن کی ایک مارکیٹ کے قریب ہونے والے بم
مئی
یوکرین میں امریکی آتشزدگی کا تسلسل
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: یورپ میں جنگ کی آگ کو بے نقاب کرنے
جولائی
نبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وجہ تخلیق کائنات، رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، نبی
ستمبر