?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔میڈیا کے مطابق عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
سماعت کے دوران جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ عبوری فیصلہ آج ہی جاری کیا جائے گا، میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ یہ معاملہ کونسل میں لے جائیں گے تاکہ از سر نو جائزہ لیا جائے۔
واضح رہے کہ 27 مئی کو میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ میونسپل ٹیکس سے متعلق زیرالتو کیس کا فیصلہ جلد جاری کرے کیونکہ حکم امتناع کے باعث اب تک کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) 11ارب روپےکی ٹیکس کلکشن نہیں کرسکی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ہر شہری کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے، عدالت میں زیرالتو معاملے پر اب تک کےایم سی 11ارب روپےکی ٹیکس کلکشن نہیں کرسکی، کے ایم سی کو پیسےملیں گےتو ہی پارک، سڑکوں کی تعمیر اور کھیلوں کے میدان تعمیر ہوسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کےالیکڑک کو جمع کیا گیا ٹیکس کا 7فیصد فیس کی مد میں کے ایم سی ادا کرےگا، ہم یہ ٹیکس حاصل کر کے کےایم سی کے بجٹ میں اضافہ کرسکتے ہیں، ہمارا کے الیکڑک کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے، اگرعدالت اجازت دےگی تو ہی ہم یہ ٹیکس جمع کرسکیں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نےاس ٹیکس کی کلکشن کے حوالے سے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے، اگر وکیل کو فیس نہیں ملےگی تو اس کا گھر کیسے چلے گا، اگر صحافی کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی تو اس کا کچن کیسے چلے گا۔
میئر کراچی نے سندھ ہائی کورٹ سے معاملے کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کی تھی۔
یاد رہے کہ 2022 میں سندھ ہائی کورٹ نے اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی ’کے الیکٹرک‘ کے ذریعے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کے نفاذ کو جاری رکھنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹیکس وصولی سے روک دیا تھا۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے ’کے الیکٹرک‘ کے بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کی وصولی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
23 ستمبر 2002 کو اس وقت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دی تھی کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں نافذ کیا گیا جو کہ غیر قانونی اور قانون کی شق سے ماورا ہے۔
انہوں نے بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کی وصولی کو غیر قانونی قرار دینے اور اس طرح کے ٹیکس کو بجلی کی کھپت سے منسلک کرنے کے عمل کو منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ وہ ایڈمنسٹریٹر کی دستخط شدہ قرارداد کو کالعدم قرار دے اور کے الیکٹرک کو بجلی کے بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز جمع کرنے سے روکے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے ذریعہ اسرائیلی اور الجولانی حکومت کے درمیان خفیہ ملاقات
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی خبری ویب سائٹ "اےکسئس” نے افشا کیا ہے کہ واشنگٹن
جولائی
رہنما انصار اللہ: غزہ میں صہیونیوں کے نشانے پر بچے بھی شامل ہیں
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے سربراہ نے اعلان کیا کہ صیہونی
اگست
صیہونی سیکورٹی اداروں نے بیت المقدس کو نذر آتش کرنے سے خبردار کیا
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے
اپریل
ہیٹی میں اقتدار کا بحران
?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:ہیٹی کے عبوری صدارتی کونسل کے دو رہنماؤں نے امریکی انتباہات
جنوری
یمن میں امن مذاکرات عید الفطر کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے: اماراتی اخبار
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:اماراتی اخبار البیان نے بتایا کہ یمن کی تحریک انصار اللہ
اپریل
ابوشباب کا قتل؛ غزہ میں صیہونی جاسوسی کے منصوبوں کی بڑی ناکامی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے کارندے اور دہشت گرد یاسر
دسمبر
ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان
?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} سیول ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان کر دیا گیا
مارچ
ماڈورو کا اغوا ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی: یوراگوئی پارلیمنٹ
?️ 8 جنوری 2026 سچ خبریں: یوراگوئے کی پارلیمنٹ کے نمائندے نے امریکہ کی جانب
جنوری