?️
اسلام آباد(سچ خبریں)بجلی کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا جا رہا ہے، نیپرا نے 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی ، نئی قیمتوں کا اطلاق صرف فروری کےمہینےکے بلوں پر ہوگا۔ حکام کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، جس کے بعد اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا ، دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا۔حکام نے کہا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
آخر یہ کب تک چلے گا
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ اس سال
جولائی
امام خمینی کے عالم اسلام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں: پاکستانی مفکرین
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی امام خمینی کی 34ویں برسی
جون
غزہ میں ناکامی چھپانے کے لیے نیتن یاہو کی نئی بیان بازی
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے جو ان دنوں غزہ کی جنگ
دسمبر
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک
?️ 24 جنوری 2021شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک وزیرستان (سچ
جنوری
کورونا کے بارے میں ایف بی آئی کا اہم اعتراف
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر
مارچ
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر شوکاز نوٹس جاری
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5
اکتوبر
امریکہ کی مکمل اقتصادی تباہی
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً نصف امریکیوں کا خیال
ستمبر
امریکی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہزاروں درخواستوں مسترد
?️ 12 جولائی 2025نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے بحران کے انتظام
جولائی