🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرپڑ سکتا ہے۔ بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کا امکان ہے، نیپرا سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر آج سماعت کرے گی درخواست اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی، چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں عوامی سماعت کی جائے گی۔درخواست اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےاضافےکی درخواست دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں11ارب 29کروڑیونٹ بجلی پیداہوئی، اکتوبرمیں10ارب98کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفروخت ہوئی۔سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبرمیں ڈیزل سے25روپے22پیسےفی یونٹ اور فرنس آئل سے22روپے21پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پانی سے بجلی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69 فیصد ، فرنس آئل سے 10.88اورڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کےسواتمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کیلئےہے ، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر61 ارب کا بوجھ منتقل ہوگا۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔اضافےکے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی تھی ، تاہم ماہانہ200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پراضافہ لاگونہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
فیصل آباد کی صنعت مہنگی توانائی، ٹیکسوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے. ویلتھ پاک
🗓️ 31 دسمبر 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت
دسمبر
یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا مؤقف
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روس کو ایرانی جدید ٹیکنالوجیز کی فروخت سے متعلق
جولائی
دنیا نے شام کی لازمی امداد نہیں کی:اقوام متحدہ
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی
مارچ
فیس بک معاشرےکو خراب کررہا ہے
🗓️ 11 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) فیس بک کیلیفورنیا میں واقع ایک آن لائن امریکی
نومبر
حزب اللہ کی تفصیلی کارروائیوں سے صہیونی دشمن پریشان
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلی نکالی گئی
🗓️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع
اپریل
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 14 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
دسمبر
اسرائیل کے شام کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں
دسمبر