🗓️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے، ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ متعدد آزاد پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے معاہدوں کی منسوخی پر اربوں روپے کی بچت کا اعلان کیا جا رہا ہے، تو پھر حکومت بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کر رہی؟
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، پاور ڈویژن کے مطابق موسم سرما کے 3 ماہ بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی سہولت پیکیج دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک نافذ رہے گا، گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔
پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ 3 سالوں کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے پیسے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔
پاور ڈویژن کے مطابق سہولت پیکیج کا اطلاق مالی سال 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد، مالی سال 2023 کے مقابلے میں 30 فیصد مالی سال 2024 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافی استعمال پر ہوگا۔
مشہور خبریں۔
300000 صہیونیوں کی ذاتی معلومات ہیک
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی سیاحتی ویب سائٹس کو
جولائی
روس اور چین کی بشار الاسد کو مبارکباد
🗓️ 29 مئی 2021سچ خبریں:چین اور روس کی حکومتوں نے شامی صدر بشار الاسد کو
مئی
حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ ایک سال میں 500 سے 600 ارب روپے دے
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
جون
وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف ‘پائیدار نظام’ پر زور، سیلاب سے مزید 18 افراد جاں بحق
🗓️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بدھ کے روز سیلاب سے مزید
ستمبر
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل
مئی
صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کا تنازع، سچائی یا سیاسی کھیل؟
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے اپنی تمام
نومبر
خسارہ میں کمی کیلئے برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع طرز ہونا چاہیے:وزیر خزانہ
🗓️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے تجارتی خسارہ
اگست