بجلی بلوں میں ایسے ٹیکسز بھی ہیں جنکا صارف کی کھپت سے کوئی تعلق ہی نہیں

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اسٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ میں کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ایسے سرچارج بھی ہیں جن کا صارف کی بجلی کھپت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاور سیکٹر سے متعلق نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022 میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں کیپیسٹی پیمنٹس میں 107 ارب روپے اضافہ ہوا اور 2021-22 میں 721 ارب روپے کی کیپیسٹی پیمنٹس کی گئیں جو 21 میں 614 ارب روپے تھیں۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق 2021-22میں ایل این جی کی قلت کے باعث مہنگے پاور پلانٹس چلائے گئے، ایل این جی کی قلت سے صارفین پر 19 ارب 33کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، ملک میں بجلی کی طلب کے باوجود بہترین صلاحیت والے پلانٹس نہیں چلائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ کے ایک یونٹ سے بجلی پیدا نہ کرنے سے 55 ارب روپے کا نقصان ہوا، چھ شوگر ملیں 2 سال سے بجلی کمپنیوں سے بجلی خریدنے کا کہہ رہی ہیں، بجلی کمپنیاں اپنے علاقوں میں پلانٹس سے سستی بجلی نہیں خرید رہیں۔

نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں سے غیر متعلقہ ٹیکس، سرچارج ختم کرنے اور بلنگ سسٹم کو ری اسٹرکچر کرنےکی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بجلی بلوں کے ذریعے بھاری ٹیکس لیے جاتے ہیں، وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس اور سرچارج عائد کر رکھے ہیں، بجلی بلوں پر ایسے سرچارج بھی ہیں جن کا صارف کی بجلی کھپت سے تعلق نہیں، سسٹم کی ناقص کارکردگی کا بوجھ بھی سرچارجز کے ذریعے عوام بھگت رہے ہیں۔

نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکسز ڈیوٹیز اور سرچارجز سمیت ٹی وی فیس وصولی سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، یہ ادارے خود براہ راست عوام سے ٹیکس وصول کرنے کے قابل نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان میں بجلی ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن ہر شہری کو بجلی میسر نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری اور اقوام متحدہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکیں، وزارت خارجہ

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل

متحدہ عرب امارات یمن میں اپنے سیاسی عزائم کو دولت اور عزائم کے لیے وقف کر رہا ہے

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی اور دولت کا تنازعہ

اسرائیلی فوجی امور کے ماہر نے صہیونی حکومت کی شکست کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کردیا

?️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیلی فوجی امور کے ماہر نے فلسطینیوں کے

کشمیر کا فیصلہ خود کشمیری کریں گے

?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب

قطر میں صیہونی فوج آپریشن کیوں ناکام ہوا؟

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی

سیلابی صورتحال: حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کردیا

?️ 27 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سیلاب کے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

?️ 6 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی

چین کی مسئلہ فلسطین پر اہم ممالک سے درخواست

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو فلسطینی اتھارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے