اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا کیوں کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے، جس میں بجلی قیمت میں اضافہ کی درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور قیمت میں اضافے سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 31 اگست کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 1.46اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی، ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی، اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی۔
دوسری طرف وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کردی، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے، حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے، ٹیکس وصولی پر فیصلے کے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کر نے کی ہدایت کی، اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں پر فکسڈ سیلزٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم امریکہ کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کا جائزہ لے رہے ہیں: چین
مئی
انسانی حقوق کی نیلامی؛ میکرون نے ایلیسی پیلس میں بن سلمان کی میزبانی کی
جولائی
الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق
فروری
صحافیوں کے خلاف صہیونی جرائم کی فہرست
مئی
وزیراعظم نے سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے: شہباز گل
مئی
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے ٹرمپ منصوبے پر چین کا ردعمل
فروری
بھارتی حکومت نے مذہبی اور سماجی کارکن ہونے کی وجہ سے کشمیری مسلمان کو نوکری سے نکال دیا
مئی
جرمن شہری جوہری توانائی کو ترک کرنےکے مخالف
اپریل