?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے جو کیا، اب بھگت رہے ہیں، سب سے پہلے انہیں توبہ کرنی چاہیے۔
ذوالفقار بھٹو پھانسی پر صدارتی ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کی سماعت پر پہنچے ہیں ہم سمجھتے ہیں تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے بلکہ ہم تاریخ کو درست کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو ایک کلپ چلایا گیا، آمریت میں امر کی ایک کیس میں دلچسپی تھی، ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کا جس طرح فیصلہ کرایا گیا، تاریخ اس کی گواہ ہے، امید ہے کہ بارہ تیرہ سال بعد اس کیس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ضرور ملے گا۔
انہوں نے کہا یہ موقع ہے کہ اسے درست کریں، اعتماد ہے کہ ہمیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اس کیس میں انصاف ملے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کیس کو ممکن ہو تو جلد از جلد نمٹا دیا جائے، پہلے جسٹس افتخار چوہدری نے سماعت کی لیکن فیصلہ نہ ہوسکا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے گزشتہ ہفتے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق منظور کی گئی قرار داد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام ووٹ ڈالنے کی تیاری کریں، اقوام متحدہ سے بھی قرارداد پیش کرادیں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس نے بھی کہا تھا 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ سینیٹ کی قرارداد میں زیادہ وزن ہے یا چیف جسٹس کی بات میں؟ سب لوگ تیاری پکڑیں، سب نے جا کر ووٹ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں پی پی پی نے حال ہی میں بلدیاتی الیکشن جیتا ہے، چاہتے ہیں الیکشن التوا کا کوئی بہانہ نہ بنے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تقسیم اور لڑائی کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئیں، رویہ درست کرنا چاہیے، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
لبنانی گیس کے وسائل پر تل ابیب کے حملے کے خلاف لبنانیوں کا احتجاج
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: فارس لبنانی عوام کی ایک بڑی تعداد نے ہفتہ کو
جون
بحیرہ احمر میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور صیہونی حکومت کی مشترکہ بحری مشقیں
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: الجزیرہ کے مطابق، متحدہ عرب امارات، بحرین اور امریکہ نے
نومبر
پنجاب: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز
اکتوبر
عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کے اثرات
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی نے
ستمبر
اسرائیل دنیا میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں بچوں کے
جون
سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا
مئی
آج کے ڈرامے مصنوعی لگتے ہیں، پرانے ڈرامے زیادہ اوریجنل تھے، صبا حمید
?️ 21 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے موجودہ ڈراموں کو مصنوعی
مئی
2021 میں بحرین کی حکومت کو 2.5 بلین کا خسارہ
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کا مالی خسارہ سال 2021 میں 953 ملین دینار
دسمبر