?️
باجوڑ: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خارجی ہلاک ہوگیا، جس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے باجوڑ کے علاقے میں خارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جہاں خارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک اور دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا، علاوہ ازیں اس کارروائی کے دوران خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے، ان کارروائیوں کے ذریعے پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری طرف صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی جانب سے نشاندہی کے بعد جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8 خوارج کو ہلاک کردیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی تو پائپ لائن بچھانے والے عملے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر قریبی جنگل میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا، خوارج کی یہ تشکیل پائپ پلائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی۔


مشہور خبریں۔
یمنیوں کو روضہ رسول سے بے دخل کرنے کا حکم
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکام نے ایک ایسے اقدام میں تمام یمنیوں کو
مارچ
لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرنا وقت کا تقاضا ہے
?️ 13 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر
اکتوبر
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
سعودی اتحاد کی 185 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے گزشتہ
اکتوبر
اسرائیل کا دفاعی نظام کیسے مفلوج ہوا؟ / صہیونی رژیم کے خلاف وسیع سائبر حملے کی تفصیلات
?️ 20 جون 2025سچ خبریں:سائبر سپورٹ فرنٹ نے ایک بیان میں، جو اس نے اپنے
جون
امریکہ نے یوکرین حکومت کو کیا بنا دیا ہے؟روس
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ
دسمبر
گیس کی کٹوتی کے معاملے پر جرمنی میں بدامنی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربرک نے جرمنی
جولائی
صہیونیوں کا مغربی کنارے کے لوگوں پر خنزیروں سے حملہ
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وسیع مہم کے
اپریل