?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور اِس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ ان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کی پیروی کی جائے گی۔
دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔
اہم سرکاری عمارتوں پر آج قومی پرچم لہرایا جائے گا اور بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد، دانشمندی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔
سرکاری اور نجی شعبوں میں سیمینارز، مباحثوں اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ قائداعظم کے پیغام اور وژن کو اجاگر کیا جا سکے۔
قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور ایک سیاست دان تھے، انہوں نے 1913 سے 14 اگست 1947 تک پاکستان کی آزادی تک آل انڈیا مسلم لیگ کے لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور پھر وہ 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے۔
محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اُصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی، وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا اور مسلمانوں کی ذِہنی تعمیرِنو میں روشنی کا مینار بنے رہے۔
انہوں نے حصول منزل کے لیے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس نے بے شمار رکاوٹوں کے باوجو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ایک علیحدہ وطن کا قیام یقینی بنادیا۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصول بحیثیت قوم سب کے لیے مشعل راہ ہونے چاہئیں تاکہ ہمارا ملک وہ جمہوری ریاست بن سکے جس کا کا تصور بانی پاکستان نے کیا تھا۔
وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیر اعظم نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس موقع کو جوش، جذبے اور عقیدت کے ساتھ منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں انتہا پسند قوتوں کو شکست دینے، جمہوریت، پرامن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، جس کی وجہ ان کا مثالی کردار اور غیر معمولی قائدانہ خصوصیات ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کے عزم اور غیر متزلزل قوت ارادی نے مسلمانوں کو اپنے مقصد کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے اور عظیم مقصد کے لیے تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا عزم دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم ایک جمہوری بصیرت کے حامل رہنما تھے جن کی غیر متزلزل لگن نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد کا ناقابل تسخیر جذبہ اور بے مثال قیادت نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہے، جو ہمیں ان نظریات کی یاد دلاتی ہے جن کی ہماری عظیم قوم امین ہے۔


مشہور خبریں۔
شامی عوام کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ پسپائی پر مجبور
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں
اپریل
اردگان کی سومالی کی خودمختاری کے خلاف اسرائیل کی کوشش پر سخت تنقید
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی
فروری
شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں فورسز پر حملہ بھارت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ نکلا
?️ 30 جون 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سیکیورٹی فورسز
جون
مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں
دسمبر
دمشق اور آنکارا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے شام کی شرط
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک اور ترکی کے
جولائی
مسائل کے پرامن حل کے لئے بھارت کو اپنی سوچ پر نظرثانی کرنا ہوگی: وزیر خارجہ
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
مارچ
سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا
?️ 9 مئی 2025نارنگ منڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون
مئی
یمنی میزائلوں نے صیہونی دفاعی نظام کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی ذرائع ابلاغ کی زبانی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے
ستمبر