ایک اور سرپرائز ملے گا برابر ملے گا پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی:کامران بنگش

?️

پشاور(سچ خبریں)عدالت کی طرف سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی رولنگ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کامران بنگش کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری کردہ تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں کامران بنگش نے لکھا کہ ایک اور سرپرائز ملے گا برابر ملے گا پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔

ادھر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت کی حکمت عملی کیا ہوگی ، وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے لیے آج 4 اہم اجلاس بلالیے ، سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کا اجلاس ہوگا ، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ صورتحال میں ممکنہ قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا ۔
اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس میں مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا ، اس اجلاس میں بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ، جہاں وزیراعظم عمران خان آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہوا ہے ، یہ اجلاس آج دوپہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جب کہ آج شام کے وقت وزیر اعظم عمران خان قوم سے بھی خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز کا پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کرنے کا حکم

?️ 25 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو مزید

شام میں قانونی خلا پر شہری کارکنان کی تشویش

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں سماجی کارکنان نے جولانی حکومت کے دوران قانونی خلا

ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کو جعلی اور فاسد قرار دیا

?️ 25 اکتوبر 2025ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کو جعلی اور فاسد قرار دیا  امریکی صدر

نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست

ایران کے ساتھ جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں 292,000 بے روزگار 

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: جون 2025 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بے روزگاری میں غیرمعمولی

اگلے ماہ امریکہ میں روس سے مذاکرات ممکن: یوکرین

?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عرب حکام کو بھی حیرت اور تشویش

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے اعلیٰ حکام نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کا ارادہ ایک سینئر ایرانی افسر کو قتل کرنا تھا: مارک اسپیئر

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر دفاع نے ایران کے ایک سینئر افسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے